حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسة الکوثر کی جانب سے قاعہ علویہ نجف اشرف کے خوبصورت آڈیٹوریم میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے آٹھواں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں نجف اشرف کے مراجع عظام کے مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد الخوئی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی ابو صادق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر مصباح، حجۃ الاسلام والمسلمین سید رشید، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی بحر العلوم، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد الصافی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی دامت برکاتہم نے شرکت فرمائی۔
اس کانفرنس میں جہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی وہاں پر نجف اشرف میں مقیم پاکستان، آذربائجان، سعودی عرب، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا اور ترکی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ افتتاحی خطاب جناب الشیخ احمد عاملی دامت برکاتہ نے کیا۔
استاد حوزہ سماحۃ علامہ السيدمنیر الخباز دامت برکاتہ اور سماحۃ السيد صادق الخرسان دامت برکاتہ نے کانفرنس میں اظہار خیال فرمایا۔
آخر میں مفسر قرآن اور آیت اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی دام ظلہ کے وکیل علامہ شیخ محسن علی النجفی دام ظلہ نے خطاب فرمایا اور کانفرنس کے انعقاد پر حوزہ علمیہ کے اساتذہ کرام اورطلاب عظام کا شکریہ ادا کیا۔